ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناگامعاہدے پرمودی نے تاریخ رقم کرنے کادعویٰ کیاتھا،لیکن اب اس کاکچھ پتہ نہیں :راہل گاندھی

ناگامعاہدے پرمودی نے تاریخ رقم کرنے کادعویٰ کیاتھا،لیکن اب اس کاکچھ پتہ نہیں :راہل گاندھی

Sun, 04 Feb 2018 20:02:02    S.O. News Service

نئی دہلی،4فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اتوار کومودی کے ناگا امن معاہدہ کے ان کے دعوی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کو خوب لتاڑا۔ انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے اس معاہدے کو وجود پر سوال اٹھایا۔ راہل نے ٹویٹ کیا کہ اگست 2015 میں مودی نے ناگا معاہدہ پر دستخط کرکے تاریخ رقم کرنے کادعویٰ کیاتھا، اب فروری 2018 ہے، لیکن ناگا معاہدے کا کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں جن کے الفاظ کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ 3 اگست 2015 کو مودی نے اعلان کیا تھا کہ حکومت ناگا باغیوں کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گئی ہے۔


Share: